Posts

Showing posts from July, 2019

Attock Khurd Station

Image
اٹک خرد ریلوے سٹیشن اس ریلوے سٹیشن کا شمار پاکستان کے حسین طرین ریلوے سٹیشنز میں سرِ فہرست ہے۔ اٹک میں رہنے والے بھی کافی حضرات اس جگہ سے ناوافق ہیں،جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ علاقہ ممنوعہ ہے !یہاں ہر خاص وعام کو غروج وخروج کی اجازت نہیں۔اس حسین جگہ کی کھوج میرے عزیز دوست عدنان شفیق کی وساطت سے ہوئی، عدنان شفیق کے ہمراہ ہم اس خوبصورت مقام کی طرف روانہ ہوئے،رستے میں سیکورٹی اہلکاروں سے گفت وشنید  کبعد ہم بڑی مشکل سے اس راہ پر گامزن ہوئے اس حسین رستے پر سب سے پہلے اٹک کا شاندراد قلعہ دیکھنے والے حضرات کو بہت متاثر کرتا ہے کیونکہ عین دریا کے کنارے اور پہاڑوں کے عین وسط یہ قلعہ قیام پذیر ہے، چند منٹس کی مسافت کے بعد ہم اٹک خرد سٹیشن پہنچ چکے تھے ،اور وہاں پہنچنے کے بعد یقین نہیں آرہا تھا کہ اتنی حسین جگہ کے بارے میں ہم نے آج تک نہ کسی سے تذکرہ سناتھا اور نہ ہی اس جگہ کے بارے اگاہی تھی، عدنان شفیق ایسی حسین جگہوں کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں کیونکہ وہ بسااوقات ایسی حسین جگہوں کی کھوج میں رہتے ہیں۔ ڈھیری لگال ڈیم اٹک میں ویسے ا...